امریکا نے ایران کے 18 اعلیٰ حکومتی عہدیداروں اور ان کے اہلخانہ پر ویزا پابندیاں عائد کر دیں

01:29 PM, 19 Feb, 2026

واشنگٹن : امریکی حکومت نے ایران کے 18 اعلیٰ حکومتی عہدیداروں اور ان کے اہلخانہ پر ویزا پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ پابندیاں ایران میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث عہدیداروں پر لگائی گئی ہیں۔

محکمہ خارجہ نے مزید بتایا کہ ٹیلی کمیونیکیشن انڈسٹری کے عہدیداروں کو بھی اس پابندی کے تحت شامل کیا گیا ہے، کیونکہ ایران میں اظہارِ رائے کی آزادی کو دبانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ امریکا نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ ایرانی عوام کے اظہارِ رائے کے حق کی حمایت کرتا رہے گا اور ان حقوق کا دفاع جاری رکھے گا۔

مزیدخبریں