راولپنڈی : پاک فوج نے شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں مقامی افراد کے لیے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا، جس میں شہریوں کو گائناکالوجسٹ، سرجن، میڈیکل اسپیشلسٹ اور چائلڈ اسپیشلسٹ کی سہولت فراہم کی گئی۔ اس میڈیکل کیمپ میں مقامی افراد کو ایکسرے اور لیب جیسی جدید طبی سہولتیں بھی دی گئیں۔
کیمپ میں آرمی کے ڈاکٹرز اور ماہر ہیلتھ سٹاف نے مل کر 700 سے زائد افراد کا معائنہ کیا، جن میں تقریباً 150 بچے بھی شامل تھے۔ ان افراد کو نہ صرف مفت چیک اپ فراہم کیا گیا بلکہ ضروری ادویات بھی دی گئیں۔
شمالی وزیرستان کے شہریوں نے پاک فوج کے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر بھرپور شکریہ ادا کیا، اور علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ دور دراز علاقوں میں ایسے کیمپ کا قیام واقعی ایک بڑی نعمت ہے۔