اسلام آباد: امام بارگاہ پر حملے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو امدادی رقوم کے چیک پیش

12:34 PM, 19 Feb, 2026

اسلام آباد : اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں 6 فروری کو امام بارگاہ خدیجۃ الکبریٰ پر ہونے والے دہشت گرد حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کو وزیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ امدادی رقوم کے چیک پیش کر دیے گئے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے 36 جاں بحق افراد کے ورثاء کو فی شخص 50 لاکھ روپے کے چیک دیے گئے۔

اس کے علاوہ، تونسہ شریف، تلہ گنگ، ستور اور سکردو سے تعلق رکھنے والے 4 افراد کے لواحقین کو بھی امدادی چیکس پہنچائے جا رہے ہیں۔

وزیراعظم نے 11 فروری کو ترلائی امام بارگاہ کے دورے کے دوران جاں بحق ہونے والے ہر فرد کے ورثاء کو 50 لاکھ روپے کی امدادی رقم دینے کا اعلان کیا تھا۔

یاد رہے کہ 6 فروری کو نماز جمعہ کے دوران امام بارگاہ میں ہونے والے خودکش دھماکے کے نتیجے میں 36 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

مزیدخبریں