کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں آج سال 2026 کا بدترین کاروباری دن ریکارڈ کیا گیا، جہاں مندی کے طوفان نے سرمایہ کاروں کے اربوں روپے خاک میں ملا دیے۔ پرافٹ ٹیکنگ اور فروخت کے شدید دباؤ کے باعث مارکیٹ کے تمام دفاعی قلعے ریت کی دیوار ثابت ہوئے۔
دورانِ ٹریڈنگ ایک وقت میں انڈیکس میں 7 ہزار 145 پوائنٹس کی غیر معمولی کمی دیکھی گئی، جس نے ٹریڈنگ فلور پر کھلبلی مچا دی۔ کاروباری سیشن کا اختتام 6 ہزار 682 پوائنٹس کی مندی پر ہوا، جس کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس 1 لاکھ 72 ہزار 170 کی سطح پر بند ہوا۔
مندی کے اس زلزلے کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے تقریباً 700 ارب روپے ڈوب گئے، جس سے مارکیٹ کیپٹلائزیشن کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ مندی سال 2026 کی اب تک کی سب سے بڑی گراوٹ ہے۔ سرمایہ کاروں میں بے یقینی کی لہر دوڑ گئی ہے اور بڑے پلیئرز کی جانب سے بڑے پیمانے پر شیئرز کی فروخت نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔ معاشی ماہرین اس بڑی کرپشن کو مارکیٹ کے لیے ایک "بڑا انتباہ" قرار دے رہے ہیں۔
سٹاک مارکیٹ میں سب سے بڑی مندی، سرمایہ کاروں کے 700 ارب ڈوب گئے
03:05 PM, 19 Feb, 2026