کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتیں آج پھر ہزاروں روپے تک بڑھ گئیں۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونے کی قیمت 7,900 روپے اضافے کے بعد 5 لاکھ 23 ہزار 962 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح، 10 گرام سونا بھی 6,773 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 49 ہزار 212 روپے کا ہو گیا ہے۔
دوسری طرف، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 79 ڈالر کے اضافے سے فی اونس 5,012 ڈالر ہو گئی ہے۔