لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) محسن نقوی نے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں سے اہم ملاقات کی ہے، جس میں انہوں نے ہاکی فیڈریشن کی صدارت سنبھالنے کے حوالے سے گردش کرنے والی تمام افواہوں کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ اس ملاقات میں قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ سمیت دیگر سینئر کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ ملاقات کے دوران کھلاڑیوں نے ہاکی کو درپیش انتظامی مسائل اور اپنے تحفظات سے چیئرمین پی سی بی کو آگاہ کیا۔
محسن نقوی نے واضح کیا کہ ان کا ہاکی فیڈریشن کا صدر بننے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور اس حوالے سے تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کھلاڑیوں کو یقین دلایا کہ ہاکی فیڈریشن میں جاری حالیہ انتظامی بحران کے خاتمے تک وہ کھلاڑیوں کی پشت پناہی جاری رکھیں گے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قومی کھیل کی بحالی کے لیے کھلاڑیوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی تاکہ وہ بلا خوف و خطر میدان میں ملک کا نام روشن کر سکیں۔
محسن نقوی کا ہاکی فیڈریشن کا صدر بننے سے انکار، قومی کھلاڑیوں کو مکمل تعاون کی یقین دہانی
05:09 PM, 19 Feb, 2026