ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور جوڑی وجےدیوراکونڈا اور رشمیکا مندانا کی شادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ان کی شادی کی تقریب 26 فروری 2026 کو اودھپور، راجستھان میں ہوگی۔ اس تقریب میں صرف اہل خانہ، قریبی رشتہ دار اور چند منتخب دوست مدعو ہوں گے۔
تقریب میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں پر موبائل فون لے جانے کی پابندی عائد کی جائے گی تاکہ کوئی تصویر، ویڈیو یا معلومات باہر نہ آ سکے۔
اس کے علاوہ، شادی کی تصاویر اور ویڈیوز تیار کرنے والی پروفیشنل ٹیم نے این ڈی اے (نان ڈسکلوژر معاہدہ) پر دستخط کیے ہیں تاکہ تقریب کی تمام تفصیلات مکمل طور پر رازداری میں رکھی جا سکیں۔
اگرچہ یہ شادی نجی نوعیت کی ہو گی، مگر بعد میں فلمی دنیا کے افراد کے لیے حیدرآباد میں خصوصی ریسپشن یا ملاقات کا اہتمام کیا جا سکتا ہے، جہاں میڈیا اور مداح جوڑے سے ملاقات کر سکیں گے۔