غزہ میں قیامِ امن کیلئے تاریخی پیش رفت: وزیراعظم شہباز شریف واشنگٹن پہنچ گئے

06:55 PM, 19 Feb, 2026

واشنگٹن: وزیراعظم شہباز شریف 'غزہ بورڈ آف پیس' کے پہلے تاریخی اجلاس میں شرکت کے لیے امریکہ پہنچ گئے ہیں۔ واشنگٹن پہنچنے پر اعلیٰ امریکی حکام اور پاکستانی سفارتی عملے نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔
یہ اجلاس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خصوصی دعوت پر بلایا گیا ہے، جس کا مقصد غزہ میں جاری کشیدگی کا خاتمہ اور خطے میں مستقل امن کی بحالی ہے۔ صدر ٹرمپ خود اس بورڈ کے افتتاحی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں، جس میں پاکستان سمیت دنیا کے 20 سے زائد اہم ممالک کے سربراہان اور نمائندے شریک ہیں۔
وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود ہیں۔

مزیدخبریں