وزیراعظم شہباز شریف کا غزہ میں پائیدار امن کو مشن قرار دینے کا اعلان، صدر ٹرمپ کی سفارت کاری کو خراجِ تحسین

09:52 PM, 19 Feb, 2026

واشنگٹن :وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں پائیدار امن کے قیام کو پاکستان کا اولین مشن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تنازعات کا حل ہی عالمی استحکام کی ضمانت ہے ،خطے میں مستقل استحکام کے لیے ایک آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کی تشکیل ناگزیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے واشنگٹن میں منعقدہ "بورڈ آف پیس" کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
وزیراعظم نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ فلسطینی عوام کو اپنی سرزمین کا مکمل حق ملنا چاہیے۔ انہوں نے مشرقِ وسطیٰ میں امن کی کوششوں کے حوالے سے آج کے دن کو "تاریخ کا سنہری باب" قرار دیا اور واضح کیا کہ غزہ میں پائیدار امن کا قیام ہی ہمارا اصل مشن ہے۔
 وزیراعظم نے واضح کیا کہ غزہ میں جاری انسانی بحران کا خاتمہ اور وہاں مستقل امن کا قیام ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے اس فورم میں شرکت کو پاکستان کے لیے باعثِ افتخار قرار دیا۔ شہباز شریف نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عالمی تنازعات کے حل کے لیے کی گئی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی امن کے لیے جرات مندانہ مداخلت ناگزیر ہوتی ہے۔
 وزیراعظم نے انکشاف کیا کہ صدر ٹرمپ کی بروقت اور موثر مداخلت کی بدولت ماضی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک بڑی جنگ کا خطرہ ٹلا، جس سے نہ صرف خطہ تباہی سے بچا بلکہ ہزاروں قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ بھی ممکن ہوا۔وزیراعظم نے اختتام پر اس بات پر زور دیا کہ عالمی قیادت کو جنگوں کی روک تھام اور انسانیت کی بقا کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔
وزیراعظم نے بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کو پاکستان کے لیے باعثِ افتخار قرار دیا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ عالمی برادری مل کر جنگوں کے خاتمے اور انسانیت کی بقا کے لیے عملی اقدامات کرے گی۔

مزیدخبریں