واشنگٹن: غزہ امن بورڈ کے اجلاس میں صدر ٹرمپ اور شہباز شریف کی گرمجوشی سے ملاقات، متعدد عالمی معاہدوں پر دستخط

10:06 PM, 19 Feb, 2026

واشنگٹن: امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں منعقدہ "غزہ امن بورڈ" کا پہلا اجلاس عالمی سیاست کا مرکز بن گیا، جہاں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان انتہائی دوستانہ اور گرمجوشی پر مبنی ملاقات ہوئی۔
اجلاس کے دوران صدر ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کا پرتپاک استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے نہ صرف گرمجوشی سے مصافحہ کیا بلکہ صدر ٹرمپ نے وزیراعظم کو گلے بھی لگایا، جو دونوں ممالک کے درمیان بہتر ہوتے تعلقات اور ذاتی ہم آہنگی کا واضح اظہار تھا۔
اس تاریخی موقع پر صدر ٹرمپ نے غزہ میں پائیدار امن اور علاقائی استحکام کے حوالے سے متعدد اہم معاہدوں پر دستخط کیے۔ ان معاہدوں کا مقصد مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کا خاتمہ اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔
وزیراعظم نے اس فورم میں پاکستان کی شرکت کو باعثِ افتخار قرار دیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ صدر ٹرمپ کی قیادت میں ہونے والے یہ معاہدے عالمی امن کی راہ ہموار کریں گے۔

مزیدخبریں