سوناکشی سنہا اپنی نئی فلم میں منفی کردار ادا کریں گی

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا ماضی کی مشہور فلم ”اتفاق “ کے سیکول میں منفی کردار نبھائیں گی۔

سوناکشی سنہا اپنی نئی فلم میں منفی کردار ادا کریں گی

ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا ماضی کی مشہور فلم ”اتفاق “ کے سیکول میں منفی کردار نبھائیں گی۔ ”اتفاق“ نے 1969 میں بالی ووڈ سکرین پر آکر شہرت پائی جس میں راجیش کھنہ ، نندا اور مدن پوری نے مرکزی کردار نبھائے تاہم ایک مرتبہ پھر اس فلم کو جدید زمانے کی مناسبت سے لوگوں کے سامنے پیش کرنے کے لئے تیار کیا جا رہا ہے۔ اس فلم میں سوناکشی سنہا اور سدھارتھ ملہوترا بنیادی کرداروں میں نظر آئیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوناکشی کاکہنا ہے کہ اس فلم کا سکرپٹ جدید زمانے کے طرز پر تیار کیا گیا ہے اور اس میں میرا کردار منفی ہوگا تاہم میں پہلی مرتبہ اس قسم کا کردار نبھاوں گی اور میں اس کے لیئے انتہائی پرجوش ہوں۔