ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

08:52 AM, 19 Jan, 2019

لاہور: محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کے نئے سلسلے کا امکان ظاہر کر دیاہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا نیا سسٹم بلوچستان میں داخل ہوگیا ہے۔کوئٹہ سمیت صوبے کے بعض علاقوں میں آج بادل برسیں گے۔

محکمہ موسمیات نے کوہاٹ، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور برفباری کی پیش گوئی کردی،اسلام آباد میں رات گئے ہلکی بارش سے موسم مزید سرد ہوگیا،

کل کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔شہر قائد میں اس وقت موسم کی کیاصورتحال ہے۔

مزیدخبریں