لاہور :پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج بدستور قائم ہے جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے۔ ترجمان موٹروے کے مطابق مختلف قومی شاہرات پر ٹکڑوں کی صورت میں دھند موجود ہے، جس سے حدِ نگاہ کم ہو گئی ہے۔
موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ دھند کے باعث بعض مقامات پر احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور دورانِ سفر رفتار کم رکھیں۔
ترجمان کے مطابق ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور آگے چلنے والی گاڑی سے مناسب فاصلہ برقرار رکھیں۔ موٹروے پولیس صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔