کراچی: گل پلازہ میں آتشزدگی پر تاحال مکمل قابو نہ پایا جا سکا، جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہو گئی

09:25 AM, 19 Jan, 2026

کراچی :کراچی کے گل پلازہ میں لگنے والی آگ پر تاحال مکمل طور پر قابو نہیں پایا جا سکا۔ ریسکیو حکام کے مطابق مزید چار افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ کے واقعے میں 28 افراد زخمی ہوئے ہیں جو مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جن میں سے 18 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

حکام کے مطابق اب تک 60 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 26 لاپتہ افراد کی آخری لوکیشن گل پلازہ کی موصول ہوئی ہے، جس کے بعد سرچ آپریشن کو مزید تیز کر دیا گیا ہے۔

آگ کی شدت اور عمارت میں دھوئیں کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے، تاہم ریسکیو ٹیمیں مسلسل مصروفِ عمل ہیں۔ واقعے کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔

مزیدخبریں