گل پلازہ آتشزدگی: 24 افراد جاں بحق، 34 گھنٹے بعد آگ پر قابوپایاگیا،کولنگ اور سرچ آپریشن جاری

10:12 AM, 19 Jan, 2026

کراچی :کراچی کے گل پلازہ میں لگنے والی ہولناک آگ نے24 افراد کی زندگیاں نگل لیں۔نیو نیوز کی لائیو کوریج کے دوران آگ دوبارہ بھڑک اٹھی  تاہم آگ پر 34 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا ، کولنگ اور سرچ آپریشن  جاری ہے۔

سانحے میں 28 افراد زخمی ہوئے ہیں، جو مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جن میں 18 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ 65 افراد تاحال لاپتہ ہیں اور ان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، جبکہ 26 افراد کی آخری لوکیشن گل پلازہ کی نشاندہی ہوئی ہے۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرِ عام پر آگئی ہے۔ ایم اے جناح روڈ پر نصب کیمرے کی ریکارڈنگ میں صبح 10 بج کر 22 منٹ پر گل پلازہ سے دھواں اٹھتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق لاشیں نکالنے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ جاں بحق افراد میں گیارہ مکمل لاشیں اور تین افراد کے جسمانی اعضا شامل ہیں۔

فائر آفیسر ظفر نے بتایا کہ کولنگ کے دوران بعض مقامات پر شعلے دوبارہ بھڑک اٹھتے ہیں، جس کی وجہ سے ریسکیو ٹیمیں انتہائی احتیاط سے کام کر رہی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ امدادی اور سرچ آپریشن جاری رہنے کے باوجود عمارت کے اندر خطرات موجود ہیں، اور کارروائی بہت سنجیدگی کے ساتھ کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں