سانحہ گل پلازہ: سوگ میں مارکیٹیں آج بند، دکانداروں کا یکجہتی کا اعلان

10:18 AM, 19 Jan, 2026

کراچی :کراچی میں سانحہ گل پلازہ کے بعد سوگ کا اظہار کرتے ہوئے مارکیٹیں آج بند رہیں گی۔ صدر الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن رضوان عرفان کے مطابق، دکانداروں اور ورکرز کی یکجہتی کے لیے آج تمام مارکیٹیں بند رہیں گی۔

گل پلازہ میں لگنے والی آگ سے اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے، اور متاثرہ دکاندار اور ان کے ورکر ابھی بھی عمارت میں موجود ہیں۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اس اقدام کے ذریعے دکاندار سانحے میں متاثر ہونے والے افراد کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں