سانحہ گل پلازہ: ابتدائی رپورٹ جاری، عمارت میں حفاظتی انتظامات نہ ہونے کا انکشاف

09:20 AM, 19 Jan, 2026

کراچی :کراچی میں سانحہ گل پلازہ کے حوالے سے متعلقہ حکام نے ابتدائی رپورٹ تیار کر لی ہے، جس میں عمارت کے حفاظتی نظام کی خامیوں کا انکشاف کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق عمارت میں ہنگامی اخراج کی کوئی جگہ اور آگ بجھانے کے مناسب انتظامات موجود نہیں تھے۔

ابتدائی طور پر عمارت بیسمنٹ، گراؤنڈ اور پہلی منزل پر مشتمل تھی۔ 2003 تک مختلف اوقات میں عمارت میں تین فلورز مزید تعمیر کیے گئے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمارت کی اصل گنجائش 500 دکانیں تھی، تاہم بڑی دکانوں کو تقسیم کر کے مزید دکانیں نکالی گئیں جس سے دکانوں کی تعداد 500 سے بڑھ کر 1200 ہو گئی۔

مزیدخبریں