کراچی :گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گل پلازہ سانحہ پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 70 سے زائد افراد کا لاپتہ ہونا ایک المیہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں آگ لگنے کی وجوہات کی تہہ تک جاننا ہوگی تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔
گورنر سندھ نے مزید کہا کہ متاثرین کو نقصان کا معاوضہ دلانے کے لیے وہ سندھ اور وفاقی حکومت سے بات کریں گے اور متاثرہ افراد کے ساتھ پورا تعاون کریں گے۔ ان کا کہنا تھا، "کوئی نہیں چاہتا کہ آگ لگے اور کسی کا کاروبار تباہ ہو، ہم نقصان کے ازالے تک متاثرین کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔"