گل پلازہ: ابتدائی تفتیش میں تخریب کاری کا کوئی شواہد نہیں، ریسکیو آپریشن جاری

12:55 PM, 19 Jan, 2026

کراچی :ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے گل پلازہ کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی تفتیش میں کسی تخریب کاری کے شواہد نہیں ملے۔ ریسکیو آپریشن احتیاط کے ساتھ جاری ہے اور مزید لاشیں نکلنے کا امکان ہے، تاہم اختتام کا کوئی ٹائم فریم نہیں دیا جا سکتا۔

آزاد خان نے کہا کہ انتظامیہ نے رپورٹ پیش کر دی ہے اور اگر کسی کی غفلت ثابت ہوئی تو مقدمے کا اندراج بھی کیا جائے گا۔

مزیدخبریں