ٹی 20 ورلڈ کپ: آئی سی سی نے بنگلادیش کو بھارت میں کھیلنے کی ڈیڈ لائن دے دی

02:24 PM, 19 Jan, 2026

دبئی :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بنگلادیشی کرکٹ ٹیم کو بھارت میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچز کھیلنے یا انکار کرنے کے بارے میں 21 جنوری تک فیصلہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلادیش نے حفاظتی وجوہات کے سبب میچز کو سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست کی تھی، لیکن آئی سی سی نے یہ درخواست مسترد کر دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر بنگلادیش اپنی پوزیشن پر قائم رہتا ہے تو عالمی رینکنگ کے حساب سے کسی اور ٹیم کو بھارت میں شیڈول میچز میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ بنگلادیشی کرکٹ بورڈ پہلے بھی بارہا کہہ چکا ہے کہ سیاسی کشیدگی کی وجہ سے وہ بھارت میں میچز نہیں کھیلے گا۔

مزیدخبریں