ٹی 20 ورلڈ کپ 2026: پاکستان نے تیاریوں پر بریک لگا دی، بنگلادیش کی حمایت برقرار

02:59 PM, 19 Jan, 2026

لاہور :پاکستان کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کی تیاریوں کو عارضی طور پر روک دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کی ہدایات پر 7 فروری سے شروع ہونے والے تربیتی شیڈول کو معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم انتظامیہ سے متبادل منصوبہ بھی طلب کر لیا گیا ہے۔ پی سی بی نے بنگلادیش کے بھارت جا کر میچز نہ کھیلنے کے فیصلے کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارت میں کھیلنے سے متعلق بنگلادیش کا مؤقف معقول اور درست ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اگر بنگلادیش کا معاملہ حل نہ ہو سکا تو پاکستان بھی ورلڈ کپ میں شرکت کے فیصلے کا ازسرِنو جائزہ لے سکتا ہے۔

واضح رہے کہ بنگلادیش کے حوالے سے آئی سی سی کا حتمی فیصلہ 21 جنوری کو متوقع ہے۔

مزیدخبریں