چین پاکستان کا عظیم دوست، زرعی سرمایہ کاری پر بھرپور تعاون فراہم کر رہا ہے:وزیراعظم شہباز شریف

04:08 PM, 19 Jan, 2026

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین پاکستان کا عظیم دوست ہے، جس نے ہر مشکل وقت میں ہمارے ساتھ تعاون کیا اور بہترین ٹیکنالوجی فراہم کرنے میں کبھی ہچکچاہٹ نہیں دکھائی۔

وزیراعظم نے یہ بات اسلام آباد میں منعقدہ پاک چین زرعی سرمایہ کاری کانفرنس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بنیادی طور پر ایک زرعی ملک ہے اور ملک کی تقریباً 65 فیصد آبادی دیہی علاقوں میں رہتی ہے۔

شہباز شریف نے زور دیا کہ چین کے ساتھ زرعی شعبے میں شراکت داری اور سرمایہ کاری کے ذریعے پاکستان کی معیشت کو مزید مستحکم بنایا جا سکتا ہے اور دیہی علاقوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں