وفاقی حکومت کا فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی رمضان میں کرنے کا فیصلہ

06:03 PM, 19 Jan, 2026

اسلام آباد: پاکستان میں فائیو جی کی سروس کی متعارف کرانے کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی رمضان کے مہینے میں کی جائے گی۔ نیلامی کے بعد چھ ماہ کے اندر ملک کے بڑے شہروں میں فائیو جی سروسز کا آغاز کرنے کا منصوبہ ہے۔

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی، شزا فاطمہ نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ فروری کے اختتام تک فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی مکمل کی جائے، جس کے بعد تھری جی اور فور جی سروسز میں بھی بہتری آئے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ چھ ماہ کے اندر بڑے شہروں میں فائیو جی سروسز کی فراہمی کے لیے کوششیں جاری ہیں، اور پی ٹی اے اس حوالے سے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کر رہی ہے تاکہ سروس کی معیار اور رول آؤٹ کی شرائط کو حتمی شکل دی جا سکے۔

مزیدخبریں