کابل :افغانستان کے دارالحکومت کابل کے علاقے شہرِ نو میں دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں۔
افغان حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے ابتدائی اطلاعات میں ہلاکتوں اور زخمیوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ وزارتِ داخلہ کے ترجمان عبدالمتین قانی نے رائٹرز کو بتایا کہ تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔
خیال رہے کہ شہرِ نو کو عام طور پر غیر ملکیوں کی رہائش گاہ کے طور پر جانا جاتا ہے اور اسے کابل کے محفوظ ترین علاقوں میں شمار کیا جاتا ہے۔