نواز شریف سے استعفیٰ کیلئے اپوزیشن جماعتوں کو متحد ہونا ہو گا، بلاول بھٹو زرداری

06:17 PM, 19 Jul, 2017

گلگت : بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم سے استعفیٰ لینے کا نسخہ بتادیا کہتے ہیں  استعفے کے لیے اپوزیشن جماعتوں کو متحد ہونا ہوگا ۔  حزب اختلاف کو تقسیم کرنے کی حکومتی سازش ناکام بنائی جائے۔بلاول بھٹو زرداری نے کارکنوں کو گو نواز گو تحریک بھی تیارکرنے کی ہدایت کر دی ۔

گلگت میں پیپلز پارٹی کی منشور کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ہدایت کی کہ منشور میں عوام کے بنیادی مسائل پر توجہ دی جائے ۔ منشور کمیٹی اپنی تجاویز اگست تک مکمل کردے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔
 

مزیدخبریں