لندن، سائیکل کی خاتون مالک نے چور کو چکمہ دے کر سائیکل واپس لے لی

لندن، سائیکل کی خاتون مالک نے چور کو چکمہ دے کر سائیکل واپس لے لی

لندن: لندن میں چوری ہونے والی سائیکل کی خاتون  مالک نے چور کو چکمہ دے کر اپنی سائیکل واپس لے  لی۔

ڈیلی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق برسٹل کی جینی مورٹن ہمفریز نامی خاتون نے اپنی چوری شدہ سائیکل کی تلاش میں مدد کے لئے فیس بک پر اشتہار دیا جو اس کی ایک سہیلی نے دیکھا ۔

دوسری طرف چور نے سائیکلیں فروخت کرنے والی ویب سائیٹ پر سائیکل کی فروخت کے لئے اشتہار دیا جس پر ہمفرے کی سہیلی نے سائیکل کی فروخت کے اشتہا ربارے بتایا ۔

جینی مورٹن نے اپنی چوری شدہ سائیکل کی واپسی کے لئے سٹی پولیس کو ہمراہ لیاتاہم چور سائیکل لے کر نہ آیاجس کے بعد جینی نے روپ بدل کر چور سے سائیکل کی خریداری کیلئے رجوع کیا۔

ہمفرے نے بتایا کہ انہوں نے چور کے سامنے سائیکل کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی اور اسے کہاکہ اس سائیکل کی گدی اونچی ہے اسلئے میں سوار ہو کر چلانا چاہتی ہوں۔

ہمفرے نے سائیکل تیزی سے چلائی اور چور کی نظروں سے اوجھل ہوگئی۔

مصنف کے بارے میں