یوم الحاقِ پاکستان: صدر آصف علی زرداری کا پیغام

12:05 PM, 19 Jul, 2025

اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے یوم الحاق پاکستان کے موقع پرکہا کہ یوم الحاق پاکستان کشمیری عوام کی اجتماعی سوچ اور پاکستان سے ان کے  تعلق کی علامت ہے۔

صدر نے کہا کہ کشمیری عوام بھارتی ظلم و ستم کے باوجود حقِ خودارادیت کے لیے اپنی جدوجہد بھرپور استقامت سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کشمیریوں کی قربانیوں کو دنیا بھر میں آزادی، حریت اور قربانی کی اعلیٰ مثال قرار دیا۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک اپنی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ایک دن وہ بھارتی تسلط سے آزاد ہو کر اپنی مرضی کے مطابق مستقبل کا فیصلہ کریں گے

مزیدخبریں