ناگپور:ناگپور پولیس نے کنہیا نارائن بوراشی کو گرفتار کر لیا ہے، جس پر الزام ہے کہ وہ عدالت کے حکم کے تحت سابقہ بیوی کو ماہانہ نفقہ ادا کرنے کے لیے کم از کم چار مرتبہ زنجیر چھیننے کی وارداتیں کر چکا ہے۔ پولیس نے تکنیکی نگرانی اور انٹیلی جنس کی مدد سے ملزم کو پکڑا۔
ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ دو سال سے بے روزگار ہے اور دوسری شادی کر چکا ہے، تاہم اپنی پہلی بیوی کو نفقہ دینے کے لیے غیر قانونی راستے اپنائے۔ پولیس نے چوری شدہ سونے کی زنجیر، موٹر سائیکل اور موبائل فون برآمد کر لیے ہیں۔