پنجاب میں مفت وائی فائی کا دائرہ وسیع، لاہور سمیت 22 اضلاع میں سروس کی فراہمی

01:51 PM, 19 Jul, 2025

لاہور: پنجاب میں مفت وائی فائی سروس کا دائرہ مزید بڑھا دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق سی ایم فری وائی فائی اب لاہور میں 430 مقامات پر دستیاب ہے، جو پہلے 230 مقامات پر محدود تھی۔ اس کے علاوہ سیف سٹی پروگرام کے تحت یہ سروس پنجاب کے 11 اضلاع سے بڑھا کر 22 اضلاع تک پہنچ چکی ہے۔

صوبے کے کل 710 مقامات پر مفت وائی فائی فراہم کی جا رہی ہے، جن میں لاہور، قصور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، سیالکوٹ، گجرات، جہلم، اٹک، حسن ابدال، ساہیوال، اوکاڑہ اور مری شامل ہیں۔

ترجمان سیف سٹیز نے بتایا کہ یہ سروس بنیادی طور پر ایمرجنسی اور ضروریات زندگی کے لیے فراہم کی گئی ہے اور اسے تفریح یا ویڈیو اسٹریمنگ کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔

مزیدخبریں