بی سی سی آئی کی ایشیا کپ 2025 کے بائیکاٹ کی دھمکی، اجلاس کا مقام تبدیل کرنے کا مطالبہ

06:48 PM, 19 Jul, 2025

بھارت :بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایک بار پھر ایشیا کپ کے انعقاد میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی ہے، اور ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کے مقام کو تبدیل نہ کرنے کی صورت میں میگا ایونٹ کے بائیکاٹ کی دھمکی دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، بی سی سی آئی نے 24 جولائی کو بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں ہونے والے سالانہ اجلاس کا مقام تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ بی سی سی آئی نے واضح کیا ہے کہ اگر ان کا مطالبہ نہ مانا گیا تو وہ ایشیا کپ 2025 کے بائیکاٹ پر غور کریں گے۔

سری لنکا، افغانستان اور عمان کے کرکٹ بورڈز نے بھی اجلاس کے مقام کو تبدیل کرنے کی درخواست کی ہے۔

اس سے قبل، ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے اجلاس کے مقام پر اعتراض کرنے والے بورڈ ممبران کو زوم پر اجلاس جوائن کرنے کی تجویز دی تھی۔

یاد رہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس 24 جولائی کو ڈھاکا میں طے ہے، اور ایشیا کپ 2025 کا انعقاد ستمبر میں متوقع ہے۔

مزیدخبریں