پانچ طیاروں کے گرنے کے معاملے پر راہول گاندھی کا مودی حکومت سے سخت سوال

10:31 PM, 19 Jul, 2025

نیو دہلی :بھارت میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر حکومت سے وضاحت طلب کر دی ہے، جس میں ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پانچ جنگی طیارے مار گرائے گئے تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی سے سوال کیا ہے کہ وہ عوام کو پانچ طیارے گرنے کی اصل صورتحال سے آگاہ کریں کیونکہ بھارتی عوام اس معاملے میں حقائق جاننے کے مستحق ہیں۔

راہول گاندھی نے ٹرمپ کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں امریکی صدر نے بتایا کہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کے دوران پانچ لڑاکا طیارے تباہ ہو چکے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک تقریب میں کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران حالات انتہائی کشیدہ تھے اور دونوں ایٹمی طاقتیں ایٹمی جنگ کے قریب پہنچ گئی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ذاتی طور پر سفارتی کوششیں کیں اور جنگ کو روک کر عالمی سطح پر بڑے تباہی سے بچایا۔

یہ بیان بھارت کی سرکاری پالیسی کے لیے ایک بڑا سوالیہ نشان بن گیا ہے، جبکہ پاکستان کے موقف کو عالمی سطح پر مضبوطی حاصل ہو رہی ہے۔
 

مزیدخبریں