ورلڈ کپ کے برانز میڈل میچ میں انگلینڈ کی فتح، فرانس کو 4-6 سے شکست

09:45 AM, 19 Jul, 2026

میکسیکو:فٹ بال ورلڈ کپ کے تیسری پوزیشن کے میچ میں انگلینڈ نے فرانس کو 4 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دے کر برانز میڈل اپنے نام کر لیا۔

شائقین کو سنسنی سے بھرپور مقابلہ دیکھنے کو ملا، جہاں دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور مجموعی طور پر 10 گول اسکور کیے گئے۔ اس کے ساتھ ہی ورلڈ کپ کی تاریخ میں تیسری پوزیشن کے میچ میں سب سے زیادہ گول ہونے کا نیا ریکارڈ بھی قائم ہو گیا۔

انگلینڈ کی فتح میں بوکایو ساکا ہیرو ثابت ہوئے، جنہوں نے شاندار ہیٹرک اسکور کی۔ ان کے علاوہ ڈیکلن رائس، ایزری کونسا اور جوڈ بیلنگھم نے بھی ایک، ایک گول کر کے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

فرانس نے بھی بھرپور مزاحمت کی، تاہم انگلش ٹیم کے تیز رفتار حملوں کے سامنے اس کا دفاع بے بس دکھائی دیا۔ دلچسپ اور ہائی اسکورنگ مقابلے کے اختتام پر انگلینڈ نے 6-4 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایونٹ کا برانز میڈل جیت لیا، جبکہ فرانس چوتھی پوزیشن پر رہا۔

مزیدخبریں