بھارت کرکٹ اور پاکستان ہاکی میں ہارا حساب برابر ہو گیا ، ٹینس سٹار

بھارت کرکٹ اور پاکستان ہاکی میں ہارا حساب برابر ہو گیا ، ٹینس سٹار

لاہور: پاکستان اور بھارت کا میچ ہو تو سب سے زیادہ پریشانی بھارت کی بیٹی اور پاکستان کی بہو ثانیہ مرزا کو ہوتی ہے کیونکہ انہوں نے ایک ہی وقت میں اپنے شوہر اور دیوروں کو بھی خوش رکھنا ہوتا ہے اور بھائیوں کی عزت کا خیال بھی ان کی ذمہ داری بن جاتی ہے۔ ایسا ہی کچھ پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں بھی ہوا اور ثانیہ مرزا نے تقریبا دونوں ٹیموں کو ہی سپورٹ کیا۔

852eb45d3054b652093a5f1195a1914a

خوش قسمتی سے پاکستان نے اس میچ میں عمدہ اور شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے بھارت کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے ان کا غرور خاک میں ملایا تو ثانیہ مرزا کو سمجھ نہ آئی کہ اب وہ کس طرح پاکستان کو مبارک دیں اور بھارت کی دل آزاری بھی نہ ہو۔

انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا بھارت کرکٹ میں ہار گیا مگر ہاکی میں جیت گیا۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو مبارک ہو، کھیل حساب چکتا کرنے کیلئے بہترین چیز ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں