حکومت نے ایل این جی کارگو درآمد کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا

حکومت نے ایل این جی کارگو درآمد کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا

اسلام آباد: حکومت نے 4 ماہ کیلئے ایل این جی کارگو درآمد کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے جس سے ملک میں گیس کی طلب کو پورا کیا جائے گا۔ 
تفصیلات کے مطابق حکومت نے این جی کارگو درآمد کرنے کیلئے عالمی نامور کمپنیوں سے بولیاں طلب کرلی ہے اور دلچسپی رکھنے والی کمپنیاں 23 جون تک اپنی بولیاں جمع کراسکتی ہیں۔
پاور ڈویژن ذرائع کا کہنا ہے کہ ایل این جی کے چار کارگو جہاز درآمد کئے جائیں گے جن سے ملک میں گیس کی طلب کو پورا کیا جائے گا۔ پہلا ایل این جی کارگو جہاز 3 سے 4 جولائی، دوسرا 8 سے 9 جولائی، تیسرا 25 اور 26 جولائی جبکہ چوتھا 30 سے 31 جولائی کو درآمد کیا جائے گا۔
دوسری جانب وزیر مملکت برائے توانائی مصدق ملک کا کہنا تھا کہ 99 فیصد گیس صارفین کو سبسڈی دی جاتی ہے جن میں 25 سے 26 فیصد گیس گھریلو صارفین، 17 فیصد صنعتوں، 18 فیصد گیس فرٹیلائزر سیکٹر اور 32 فیصد بجلی گھروں کو دی جاتی ہے۔

مصنف کے بارے میں