کراچی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج کے حالیہ آپریشن "بنیان مرصوص" میں حاصل ہونے والی کامیابی درحقیقت امن کی فتح ہے، جس کا مقصد ملک میں پائیدار استحکام کو یقینی بنانا تھا۔یہ بات انہوں نے سیلانی ویلفیئر آئی ٹی پروگرام کے تحت کراچی میں نوجوان طلبہ کے ساتھ ایک خصوصی نشست کے دوران کہی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ جنگ کے بجائے امن، مکالمے اور تدبر کو فوقیت دی ہے۔انہوں نے نوجوانوں کو معلوماتی محاذ پر قوم کے دفاع کی پہلی لائن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ففتھ جنریشن وار میں نوجوانوں کا کردار فیصلہ کن ہے، اور آپ سب سچائی اور قومی بیانیے کے محافظ ہیں۔
طلبا نے افواجِ پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم وطن کی سلامتی کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں، اور پاک فوج ہمارا فخر ہے۔