سوئٹزرلینڈ میں ایران، امریکا مذاکرات مؤخر، جے ڈی وینس کی روانگی بھی رک گئی

10:05 AM, 19 Jun, 2026

واشنگٹن/برن: ایران اور امریکا کے درمیان آج سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے مجوزہ مذاکرات مؤخر کر دیے گئے ہیں، جبکہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا دورۂ سوئٹزرلینڈ بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔

وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ جے ڈی وینس آج ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ روانہ نہیں ہوں گے۔ امریکی حکام کے مطابق امریکا تکنیکی سطح کے مذاکرات جلد شروع کرنے کا منتظر ہے، تاہم اس حوالے سے بعض اہم امور ابھی حتمی طور پر طے نہیں پا سکے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ مذاکرات سے متعلق باقی معاملات طے ہوتے ہی امریکی قیادت روانگی کے لیے تیار ہے اور سفارتی رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب سوئس وزارت خارجہ نے بھی مذاکرات کی منسوخی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج طے شدہ پروگرام کے مطابق برجنسٹاک میں ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات نہیں ہوں گے۔

سفارتی حلقوں کے مطابق مذاکرات کی منسوخی کو عارضی تعطل قرار دیا جا رہا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان آئندہ مذاکرات کے انعقاد کے لیے پس پردہ رابطے بدستور جاری ہیں۔

مزیدخبریں