قومی اسمبلی میں امریکا ،ایران معاہدے پر اظہارِ تشکر کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

01:25 PM, 19 Jun, 2026

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے تاریخی امن معاہدے پر اظہارِ تشکر کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔

قرارداد وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے ایوان میں پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی کامیابی عالمی امن کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے۔

ایوان نے اس پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ دنیا بھر میں امن اور استحکام کے فروغ کا باعث بنے گا۔قرارداد میں ایران اور امریکہ کی قیادت کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا گیا جبکہ پاکستان کی قومی قیادت کی سفارتی کوششوں کو بھی سراہا گیا۔

ایوان نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ایسے مذاکرات عالمی تنازعات کے پرامن حل میں مددگار ثابت ہوں گے۔

مزیدخبریں