خیبرپختونخوا کابینہ کی مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری، 48 ارب روپے خسارہ ظاہر

02:20 PM, 19 Jun, 2026

پشاور: خیبرپختونخوا کابینہ نے مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری دے دی ہے، جس میں 48 ارب روپے کا خسارہ ظاہر کیا گیا ہے۔بجٹ کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے مجموعی حجم 2 ہزار 170 ارب روپے جبکہ آمدن کا تخمینہ 2 ہزار 122 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

کابینہ نے متفقہ طور پر وفاق کو 175 ارب روپے نہ دینے کی منظوری بھی دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاق نے ایک ہزار ارب روپے کے مالی ڈھانچے میں سے خیبرپختونخوا سے 175 ارب روپے کا حصہ طلب کیا تھا۔

بجٹ میں صوبائی حکومت کی اپنی آمدن 180 ارب روپے رکھی گئی ہے، جبکہ وفاق سے بجلی منافع اور بقایاجات کی مد میں 104 ارب روپے اور گیس آمدن کی مد میں 47 ارب روپے ملنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

مزید برآں، بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 7،7 فیصد اضافے کی تجویز بھی شامل ہے

مزیدخبریں