ایران،امریکا امن معاہدے میں پاکستان کے سفارتی کردار کی بازگشت، بھارت میں مودی حکومت کو شدید تنقید کا سامنا

02:47 PM, 19 Jun, 2026

اسلام آباد: ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والے مبینہ امن معاہدے میں پاکستان کے سفارتی کردار کی اطلاعات کے بعد خطے کی سیاسی صورتحال میں نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق بھارت میں اس پیش رفت پر مودی حکومت کو اپوزیشن اور میڈیا کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔ بھارتی سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس معاہدے سے خطے میں پاکستان کی سفارتی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے۔

کانگریس رہنماجے رام رمیش کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ معاہدے کا نام “اسلام آباد مفاہمتی یادداشت” رکھنا اس بات کی علامت ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کا کردار نمایاں ہوا ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق اس صورتحال نے جنوبی ایشیا کی سفارتی کشمکش کو مزید اجاگر کر دیا ہے، جبکہ مختلف ممالک اس پیش رفت کو خطے میں توازنِ طاقت کے تناظر میں دیکھ رہے ہیں۔

مزیدخبریں