عالمی امن کے قیام میں پاکستان کا تاریخی کردار، علامہ طاہر اشرفی کا عسکری و سول قیادت کو خراجِ تحسین

04:07 PM, 19 Jun, 2026

لاہور: علامہ طاہر محمود اشرفی نے جمعہ کے خطبے کے دوران عالمی امن کے قیام میں پاکستان کے کردار کو تاریخی قرار دیتے ہوئے عسکری اور سول قیادت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان آج یومِ تشکر منا رہا ہے، اور یہ اللہ تعالیٰ کا خاص کرم ہے کہ ملک کو مختلف مواقع پر عزت و وقار نصیب ہوا۔
ان کے مطابق پاکستان کو پہلے میدانِ جنگ میں کامیابیاں حاصل ہوئیں اور اب دنیا میں امن کے قیام میں بھی ملک کو اہم کردار ادا کرنے کا شرف حاصل ہوا ہے۔
علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ اس کامیابی کا سہرا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیرِاعظم پاکستان کی مدبرانہ قیادت کو جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے دوست اور اسلامی ممالک نے بھی اس عمل میں مثبت کردار ادا کیا اور پاکستان پر اعتماد کا اظہار کیا، جس پر ان کا شکریہ ادا کیا جانا چاہیے۔

مزیدخبریں