راجہ پرویز اشرف کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کا مطالبہ

05:14 PM, 19 Jun, 2026

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ 7 فیصد اضافہ مہنگائی کے مقابلے میں ناکافی ہے کیونکہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو ریلیف دینے کے لیے کم از کم 10 فیصد اضافہ کیا جانا چاہیے

مزیدخبریں