ایران امریکا امن معاہدہ: پاکستان کا سفارتی کردار تاریخی قرار، عالمی سطح پر وقار میں اضافہ : وزیراعظم

05:20 PM, 19 Jun, 2026

اسلام آباد : وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایران امریکا امن معاہدے کے پس منظر میں پاکستان نے اہم اور مؤثر سفارتی کردار ادا کیا ہے جسے عالمی سطح پر ایک تاریخی کامیابی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس پیش رفت کے نتیجے میں پاکستان کا نام آج دنیا بھر میں عزت و احترام کے ساتھ لیا جا رہا ہے اور ملک کے وقار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ وزیرِاعظم کے مطابق اس پورے عمل میں فیلڈ مارشل نے کلیدی کردار ادا کیا اور گزشتہ ڈھائی سے تین ماہ کے دوران امن کے لیے مسلسل اور انتھک کوششیں کی گئیں۔
اسحاق ڈار اور محسن نقوی  کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے بھی اس سفارتی عمل میں فعال کردار ادا کیا اور ان کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ یہ لمحہ قومی یکجہتی کا تقاضا کرتا ہے، لہٰذا سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر سب کو اس کامیابی کا حصہ بننا چاہیے تاکہ پاکستان کا مثبت تشخص مزید مضبوط ہو۔

مزیدخبریں