پانامہ کیس کا فیصلہ 31مارچ تک آجائے گا:منظور وسان

پانامہ کیس کا فیصلہ 31مارچ تک آجائے گا:منظور وسان

میرپور خاص:صوبائی وزیر صنعت و تجارت منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ 31مارچ تک پاناما کیس کا فیصلہ آ جائیگا ،ْ فاروق ستار کی گرفتاری کے پیچھے سندھ حکومت کا ہاتھ نہیں جس کا ہے جلد سامنے آجائیگا۔

خیرپور میں میڈیاسے گفتگو میں منظور وسان نے کہاکہ 2018کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) ،ْپی ٹی آئی اورپیپلزپارٹی کے درمیان مقابلہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں تیسری باربھی پیپلزپارٹی کی حکومت بنے گی۔

وفاق اورپنجاب میں بھی پیپلزپارٹی حکومت بنانے کی پوزیشن میں آسکتی ہے۔منظور وسان نے کہا کہ عمران خان کاسیاسی مستقبل اچھا نظرنہیں آرہا ہے۔