بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس ابوظہبی کی شیخ زائد مسجد جاپہنچیں،تصاویر وائرل

بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس ابوظہبی کی شیخ زائد مسجد جاپہنچیں،تصاویر وائرل

ابوظہبی:بالی ووڈ چلبلی اداکارہ جیکولین فرنینڈس ابوظہبی کی شیخ زائد مسجد جاپہنچیں اور ان کی حجاب اوڑھے تصاویر نے بھارتیوں کو شدید حیرت میں مبتلا کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر جیکولین فرنینڈس نے اپنی تصاویر شیئر کی جن میں وہ حجاب اوڑھے ہوئے مسجد کو دیکھ رہی ہیں جبکہ وہاں پر موجود لوگوں نے موقع کا فائدہ اٹھا کر اداکارہ کیساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

یہ بھی پڑھیں:سوشل میڈیا سٹار پریا پرکاش کے نئے فوٹو شوٹ نے دھوم مچادی

یاد رہے کہ جیکولین فرنینڈس ان دنوں سلمان خان کے ساتھ ریس 3 کی شوٹنگ کیلئے متحدہ عرب امارات میں ہیں اور اپنے فارغ وقت کا فائد ہ اٹھاتے ہوئے انہوں نےابوْظہبی کی خوبصورت شیخ زائد مسجد کا دورہ کیا اور اس کی تصاویر ا نسٹا گرام اکاﺅنٹ پر شیئر کیں۔

1a742e19627a303ea864e70ea74dc637

ان کی تصاویر سامنے آتے ہی اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے اور لوگوں نے طرح طرح کے کمنٹس کئے ہیں۔