افغان صوبہ قندوز میں آپریشن، 35طالبان ہلاک

افغان صوبہ قندوز میں آپریشن، 35طالبان ہلاک
کیپشن: Courtesy Photo Special Operations Corps

کابل:افغان صوبے قندوز میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 35افغان طالبان کو ہلاک کر دیا۔

افغان میڈیا کے مطابق افغان سپیشل فورسز کا آپریشن قندوز کے ضلع چاہار دارہا میں کیا گیا۔ آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ بھی تباہ کیا گیا۔اس دوران 38 آئی ای ڈیز اور 40 پاؤنڈ دھماکہ خیز مواد تباہ کر دیا گیا۔ آپریشن کے دوران فضائی مدد بھی حاصل کی گئی۔

فضائی کارروائی میں 8طالبان جبکہ زمینی آپریشن میں 27 طالبان ہلاک ہوئے۔اس سے قبل 9مارچ کو بھی افغان طالبان کے خلاف کابل اور قندوز میں کارروائیاں کی گئیں جس میں 30مبینہ طالبان کو ہلاک جبکہ 7کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا گیا تھا جب کہ آپریشن کے دوران طالبان کے ٹھکانوں اور بارودی مواد کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔

افغان سکیورٹی حکام کے مطابق اس آپریشن میں سیکیورٹی اداروں کا کوئی نقصان نہیں ہوا تھا۔