لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنما عبدالعلیم خان کی ضمانت منظور کر لی

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنما عبدالعلیم خان کی ضمانت منظور کر لی
کیپشن: image by facebook

لاہور :  پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان کی درخواست ضمانت لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے منظور کر لی گئی ہے۔ جسٹس ملک شہزاد احمد خاں پر مشتمل 2 رکنی بینچ کل سماعت کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کر لی گئی ہے۔ جسٹس ملک شہزاد احمد خاں پر مشتمل 2 رکنی بینچ کل سماعت کرے گا۔

خیال رہے کہ عبدالعلیم خان نے ضمانت پر رہائی کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔ ان کی جانب سے دائر درخواست میں نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔

عبدالعلیم خان نے بیرسٹر علی ظفر اور ایڈووکیٹ عدنان شجاع بٹ کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی۔ درخواست میں انہوں نے موقف اپنایا ہے کہ نیب نے غیر قانونی اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار کیا، تفتیش مکمل ہو چکی ہے اور اب جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں قید ہوں۔

درخواست میں کہا گیا کہ درخواست گزار کو جیل میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے، ٹرائل کورٹ میں اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے پیش ہوتا رہوں گا اور راہ فرار اختیار نہیں کروں گا، لہذا لاہور ہائیکورٹ درخواست ضمانت منظور کر کے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے۔