یو اے ای نے غیر ملکی پروازوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی

یو اے ای نے غیر ملکی پروازوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی
کیپشن: متحدہ عرب امارات کے اعلان کے بعد پی آئی اے نے اپنی آئندہ پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

کراچی: متحدہ عرب امارات نے غیر ملکی پروازوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔ ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کے اعلان کے وقت پی آئی اے کی تین پروازیں یو اے ای کی فضائی حدود میں موجود تھیں جن کی دبئی ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے لیے حکام سے درخواست کی گئی۔

ذرائع نے بتایا یہ تینوں پروازیں جمعرات کی صبح لاہور، اسلام آباد اور کراچی سے روانہ ہوئی تھیں۔ذرائع کا کہنا ہےکہ متحدہ عرب امارات کے اعلان کے بعد پی آئی اے نے یو اے ای کے لیے اپنی آئندہ پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے متحدہ عرب امارات میں موجود پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے آج 5 فیری فلائٹس چلائے گی۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی جب کہ ہلاکتیں تقریباً 9 ہزار ہیں۔ اس کے علاوہ کئی ممالک سے وائرس سے بچنے کے لیے اپنی سرحدوں کو بند کردیا اور غیر ملکی فلائٹس کے ملک میں داخلے بند کر دیے ہیں۔