جنوبی افریقا کے خلاف سیریز، قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ آج سے لاہور میں شروع ہوگا

جنوبی افریقا کے خلاف سیریز، قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ آج سے لاہور میں شروع ہوگا
کیپشن: جنوبی افریقا کے خلاف سیریز، قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ آج سے لاہور میں شروع ہوگا
سورس: file

لاہور: جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم کا تربیتی کیمپ آج سے لاہور میں شروع ہورہا ہے۔ کھلاڑی جمعرات کی شام لاہور پہنچ گئے ۔

 حسن علی جن کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا ان کا دوبارہ ٹیسٹ لیا گیا ہے۔ پاکستانی ٹیم کی ٹریننگ دوپہر ایک بجے سے شروع ہوگی۔

 پاکستان وائٹ بال اسکواڈ کے ارکان نے کیمپ کے لیے رپورٹ کر دی ۔ بائیو سیکور ببل میں جانے سے قبل ارکان کی دوسری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ بھی مکمل ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم دورہ جنوبی افریقا کے لیے خصوصی چارٹر طیارے کے ذریعے 27 مارچ کو روانہ ہو گی۔

ون ڈے ٹیم

محمد وسیم نے بتایا کہ ون ڈے ٹیم میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان، عبد اللہ شفیق، دانش عزیز، فہیم اشرف، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، امام الحق، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونئیر، سرفراز احمد، سعود شکیل، شاہین آفریدی اور عثمان قادر شامل ہیں۔

  

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ

قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں بابر اعظم، شاداب خان، ارشد اقبال، آصف علی، دانش عزیز، فہیم اشرف، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، محمد حفیظ، محمد حسنین شامل ہیں۔اس کے علاوہ محمد رضوان، محمد وسیم جونئیر، سرفراز احمد، شاہین آفریدی، شرجیل خان، عثمان قادر اور محمد نواز بھی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

ٹیسٹ اسکواڈ

قومی ٹیم نے زمبابوے کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز بھی کھیلنی ہے جس کے لیے بابراعظم ہی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، عابد علی، اظہر علی، فواد عالم، عمران بٹ، سلمان علی آغا، سعود شکیل، فہیم اشرف، محمد نواز، محمد رضوان، سرفراز احمد، حارث رؤف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دہانی، تابش خان، نعمان علی، ساجد خان اور زاہد محمود شامل ہیں۔