سندھ ہاؤس پر حملہ، وزارت داخلہ کا اعلیٰ سطح انکوائری کا حکم 

07:30 PM, 19 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

 اسلام آباد: اسلام آباد میں سندھ ہاؤس   میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کا سندھ ہاؤس پر  دھاوا  بولنے کے معاملے پر وزارت داخلہ نے اعلی سطح انکوائری کا حکم دے دیا ہے ۔ انکوائری کی سربراہی ڈی آئی جی آپریشنز اویس احمد کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے تین روز میں انکوائری رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔انکوائری میں یہ ہدایات دی گئی ہیں کہ معلوم کیا جائے کہ وزراء کی کال کے بغیر کارکنان کیسے پہنچے؟ سندھ ہاؤس کے باہر انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن کے احتجاج  منتشر  کیا گیاتو دوبارہ کارکنان کیسے پہنچے؟

ہدایات  میں مزید کہا گیا ہے کہ ہائی سیکیورٹی زون میں دو مرتبہ کارکنان پہنچنے پر پولیس کہاں تھی؟ پولیس نے کسی بھی جگہ کارکنان کو سندھ ہاؤس پہنچنے پر روکا کیوں نہیں؟پولیس نے جے یو آئی کارکنان کو روک لیا تو پی ٹی آئی کارکنان کو کیوں  نہ  روکا گیا؟

مزیدخبریں