اپوزیشن کی دھمکی مسترد، حکومت کا 21 کے بجائے 25 مارچ کو اجلاس بلانے پر غور 

09:32 PM, 19 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

  

اسلام آباد: بلاول بھٹو زرداری ، شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمن کی قومی اسمبلی ہال میں دھرنےکی دھمکی کے بعد حکومت تحریک عدم اعتماد پر 21 کے بجائے 25 مارچ کو اجلاس بلانے پر غور  کر رہی ہے۔ 

 ذرائع کا کہنا ہےکہ اپوزیشن رہنماؤں کی پریس کانفرنس کے بعد وزیراعظم، اسپیکر اور دیگر وزرا میں رابطہ ہوا ہے اور قومی اسمبلی اجلاس بلانے کے معاملے پر مشاورت ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے مشاورت کے بعد کہ حکومت 21 کے بجائے25 مارچ کو قومی اسمبلی اجلاس بلانے پرغور کر رہی ہے۔

 کابینہ کے ذرائع کا کہنا ہےکہ او آئی سی اجلاس کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس ہوگا۔ او آئی سی اجلاس کے باعث قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا چارج  وزارت خارجہ کے  پاس ہے۔

 پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہےکہ ریکوزیشن جمع ہونےکے 14دن میں اجلاس بلانا لازم ہے، اجلاس کا ہونا لازمی نہیں اگر پیر کو اجلاس ہوا بھی تو  سپیکر کی طرف سے فوت ہونے والے ارکان کیلئے فاتحہ کے بعد فوراً ملتوی کردیا جائے گا۔ 

مزیدخبریں